بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف حیسکو کی مہم جاری ،13کروڑ29لاکھ روپے وصول

76
بجلی چوروں

حیدرآباد۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف حیسکو کی مہم جاری ہے ۔حیسکو ترجمان کے مطابق حیسکو انتظامیہ نے ریجن کے مختلف علاقوں جھڈو، سعید آباد، کھپرو، شاہپور چاکر، الیاس آباد، پھلیلی، کنری، پتھورواور دیگرڈویژن اورسب ڈویژن میں کارروائیوں کے دوران23اکتوبرکو ریکوری13کروڑ29لاکھ روپے وصولی کی ہے، جس میں نادہندگان سے 13کروڑ29لاکھ روپے اور جرمانہ کی مد میں کسی قسم کی وصولی نہیں کی جاسکی،3عدد ٹرانسفامرزاتارے جاچکے ہیں اور35عدد ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے،ٹوٹل38ٹرانسفامرز کی بجلی منقطع کی گئی جن پر11کروڑ92لاکھ 76ہزار سے زائد کے واجبات ہیں،

حیدرآباد سرکل میں 3عدد ٹرانسفارمرز اتارے جاچکے ہیں اور1عدد ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے، جن پر29لاکھ13ہزار سے زائد کے واجبات ہیں،لاڑسرکل میں6عدد ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے، جن پرایک کروڑ5لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں،نواب شاہ سرکل میں28عدد ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے، جن پر10کروڑ58لاکھ 63ہزارسے زائد کے واجبات ہیں ۔

حیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں گذشتہ ماہ7ستمبرسے اب تک 5ارب51کروڑ96لاکھ روپے وصول کئے جاچکے ہیں جس میں نادہندگان سے5ارب47کروڑ9لاکھ اور جرمانہ کی مد میں4کروڑ 86لاکھ روپے وصول کئے گئے ہیں،327عدد ٹرانسفارمرزاتارے جاچکے ہیں اور1714عدد ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے، ٹوٹل2041ٹرانسفامرز کی بجلی منقطع کی گئی جن پر4ارب53کروڑ66ہزار سے زائد کے واجبات ہیں،2468بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرانے کے لیے پولیس اسٹیشوں پر لیٹر جمع کرادیئے گئے ،بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف500مقدمات درج ہوچکے ہیں،81 بجلی چور گرفتار کرلیے گئے ۔

حیسکو ترجمان کے مطابق سرکل حیدرآباد میں101عدد ٹرانسفارمرزاتارے جاچکے ہیں اور207عدد ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے، ٹوٹل275ٹرانسفامرز کی بجلی منقطع کئے گئے ہیں جن پر91کروڑ43لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں، سرکل لاڑ میں92عدد ٹرانسفارمرزاتارے جاچکے ہیں اور478عدد ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے، ٹوٹل570ٹرانسفامرز کی بجلی منقطع کئے گئے ہیں جن پر75کروڑ20لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں،سرکل نواب شاہ میں112عدد ٹرانسفارمرزاتارے جاچکے ہیں اور819عدد ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے، ٹوٹل931ٹرانسفامرز کی بجلی منقطع کی گئی،

جن پر2ارب 53کروڑ32لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں،سرکل میر پور خاص میں55عدد ٹرانسفارمرزاتارے جاچکے ہیں اور210عدد ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے، ٹوٹل265ٹرانسفامرز کی بجلی منقطع کی گئی،جن پر33کروڑ4لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں۔