بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤ ن جاری‘لاکھوں روپے کے واجبات اور جرمانے وصول

140
توانائی کی کمی دور کرنے کیلئے ہائیڈل کےساتھ بائیو، شمسی، ہوا،کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کی جانب توجہ مبذول کرنا ہوگی،ترجمان پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

قصور۔ 18 اگست (اے پی پی):ایس ای لیسکوقصور جمشیدزمان کی خصوصی ہدایات پربلھے شاہ سب ڈویژن لیسکوقصورمیں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤ ن جاری ہے‘ ڈیٹکشن بلوں کی مدمیں 8لاکھ 60ہزار روپے بجلی چوروں سے وصول جبکہ206ایف آئی آر درج کروائی گئی۔

ان خیالات کا اظہار ایس ڈی اوبلھے شاہ سب ڈویژن لیسکوقصورفرخ جنیدنے اپنے آفس میں دوران ملاقات”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی 8ماہ کی تعیناتی کے دوران جنوری2023ء سے اگست2023ء تک بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بجلی چوروں سے ڈیٹکشن بلوں کی مد میں 8لاکھ 60 ہزار روپے وصول کئے جبکہ 206بجلی چوروں کیخلاف تھانہ بی ڈویژن قصورمیں ایف آئی آر درج کروائی گئی۔فرخ جنیدنے بتایا کہ بجلی چورمعاشرے کا ناسورہیں جوکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ایسے عناصر کی سرکوبی کے لئے ٹیمیں تشکیل دی ہوئی ہیں جو دن رات بجلی چوروں کیخلاف سرگرم عمل ہیں اوریہی وجہ ہے کہ لائن لاسزمیں بڑی حدتک کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی چوروں کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا خواہ وہ کتنا ہی بااثرکیوں نہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ بلھے شاہ سب ڈویژن لیسکو قصورمیں بجلی چوروں کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے جس کیلئے میں اور میری ٹیم دن رات کوشاں ہیں‘انشاء اللہ بجلی چوروں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے