لاہور۔16فروری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلایہ کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کو 157 مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 54 ہزار92 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 49 ہزار9 سو7 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر17ہزار5سو64 ملزمان کو گرفتار بھی کرکیا گیا۔
بجلی چوروں کو اب تک 7 کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار5سو48 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2ارب 83 کروڑ8 لاکھ 99 ہزار 6 سو37 روپے ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 407 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 157 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 10 کمرشل، 6 زرعی، 2 انڈسٹریل اور389 ڈومیسٹک تھے۔
تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 3 لاکھ 42 ہزار 1 سو 93 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1 کروڑ 9 لاکھ 43 ہزار7 سو 42 روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔
گرین ٹان کے علاقے میں کنکشن کو10 لاکھ روپے، مناواں کے علاقے میں کنکشن کو7 لاکھ 88 ہزار8 سو 88 روپے، شاہدرہ کے علاقے میں ملزم کو1 لاکھ 65 ہزار اور گوالمنڈی میں ملزم کو1 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔