بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ،502 ملزمان گرفتار

119
بجلی چوروں

ڈیرہ غازی خان۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):حکومت پنجاب کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈیرہ غازیخان میں ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ پولیس اور میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے502 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق 7 ستمبر سے 20 اکتوبر کے دوران بجلی چوروں کے خلاف ضلع بھر میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں اور مجموعی طور پر1334ملزمان کے خلاف ڈیرہ غازیخان سٹی،صدر،تونسہ اور کوٹ چھٹہ سرکلز کے18 مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے ہیں اور 502ملزمان کو گرفتار کر کے 51ملزمان کے چالان عدالتوں کو بھجوائے گئے ہیں۔ اس طرح 455ملزمان کیخلاف تفتیش کا عمل جاری ہے۔