لاہور۔11ستمبر (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 443ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے194 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ19کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 9 کمرشل، 2زرعی اور432 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو4لاکھ27ہزار991 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1 کروڑ 41 لاکھ77 ہزار450 روپے ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ انسداد بجلی چوری مہم کو346روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل1 لاکھ26ہزار250ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 1لاکھ12 ہزار700 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر38 ہزار220 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک13 کروڑ78 لاکھ 81 ہزار882 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت4ارب96 کروڑ32 لاکھ29 ہزار 184 روپے ہے۔