ویتنام میں طوفان یاگی کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ، 141افراد ہلاک ، 59 لاپتہ

ہنوئی ۔11ستمبر (اے پی پی):ویتنام میں سمندری طوفان یاگی کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 141افراد ہلاک اور 59 لاپتہ ہو گئے ہیں ۔ شنہوا کے مطابق و یتنام کی وزارت زراعت اور دیہی ترقی نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح ویتنام کے صوبے تیون گانگ میں طوفان یاگی کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 141افراد ہلاک اور 59 لاپتہ ہو گئے ہیں، ہلاکتوں میں سے 29 …

ہنوئی ۔11ستمبر (اے پی پی):ویتنام میں سمندری طوفان یاگی کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 141افراد ہلاک اور 59 لاپتہ ہو گئے ہیں ۔ شنہوا کے مطابق و یتنام کی وزارت زراعت اور دیہی ترقی نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح ویتنام کے صوبے تیون گانگ میں طوفان یاگی کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 141افراد ہلاک اور 59 لاپتہ ہو گئے ہیں، ہلاکتوں میں سے 29 کا تعلق صوبہ کاو بنگ سے، 45 کا لاؤ کائی سے اور 37 کا تعلق ین بائی صوبے سے تھا۔

نیشنل سینٹر فار ہائیڈرو میٹرولوجیکل فارکاسٹنگ کے مطابق، دارالحکومت ہنوئی میں ریڈ ریوورپر سیلاب کی سطح تین میں سے انتباہی سطح 2 کو عبور کر چکی ہے اور بدھ کو دوپہر کے وقت اس کے بلند ترین سطح تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ہائیڈرو میٹرولوجیکل فورکاسٹنگ کے قومی مرکز نے بدھ کی صبح دریائے تھاو پر پانی کی انتہائی بلند سطح اور کئی دیگر مقامات پر تیزی سے بڑھتے ہوئے سیلاب کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے ۔

مرکز نے شمال میں دریاؤں پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب بارے خبردار کیا ہے۔مرکز نے کہا کہ شمالی علاقوں میں دریا کے کنارے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا زیادہ خطرہ ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں