مسرت شاہ رخ پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن میں ڈائریکٹر پروگرام کے عہدے پر ترقی پا گئیں

پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (پی بی سی) کی کنٹرولر (پروگرامز) مسرت شاہ رخ کو ڈائریکٹر پروگرام (ایم-III) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ حکومتِ پاکستان کے کابینہ سیکرٹریٹ (اسٹیبلشمنٹ ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارتِ اطلاعات و نشریات کے ماتحت پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی کنٹرولر (پروگرامز) مسرت شاہ رخ کو ڈائریکٹر پروگرام (ایم-III) کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی ترقی …

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (پی بی سی) کی کنٹرولر (پروگرامز) مسرت شاہ رخ کو ڈائریکٹر پروگرام (ایم-III) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ حکومتِ پاکستان کے کابینہ سیکرٹریٹ (اسٹیبلشمنٹ ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارتِ اطلاعات و نشریات کے ماتحت پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی کنٹرولر (پروگرامز) مسرت شاہ رخ کو ڈائریکٹر پروگرام (ایم-III) کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی ترقی متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔