آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل (منگل) کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پیر کو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سےجاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 370 روپے 41 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔
اوگرا کا منگل کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل (منگل) کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پیر کو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سےجاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 370 روپے 41 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔ اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 77 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 342 روپے 79 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (پیر) رات 12 بجے سے ہوگا۔







