انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے سات نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں تبدیلیاں کردی ۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق سات کھلاڑیوں کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے، جن میں محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، علی عثمان، عامر جمال، محمد اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

لاہور۔31اگست (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں تبدیلیاں کردی ۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق سات کھلاڑیوں کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے، جن میں محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، علی عثمان، عامر جمال، محمد اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

ان کھلاڑیوں کی جگہ سات نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جن میں پانچ ایسے کھلاڑی ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ میں تاحال پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکے، جبکہ دو کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں۔نئے شامل کیے گئے کھلاڑیوں میں بلے باز صائم ایوب اور عبداللہ فضل شامل ہیں، جو بالترتیب آٹھ اور دو ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔

بائیں ہاتھ سے اسپن بولنگ کرنے والے آل راونڈ رافع منہاس پاکستان کی جانب سے تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ باولر محمد عمران جونیئر، وکٹ کیپر بلے باز اور قائداعظم ٹرافی کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ سعد بیگ، دائیں ہاتھ سے تیز گیند کرنے والے آل راونڈر محمد عمران رندھاوا اور رضا اللہ شامل ہیں۔بیک روم اسٹاف میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

سرفراز احمد اور عمر گل کو ریلیز کردیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ مائیک ہیسن اور ایشلے نوفکے ٹیم کے بیک روم اسٹاف میں شامل ہوں گے۔برمنگھم ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے اپ ڈیٹڈ اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ فضل، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، محمد علی، محمد عمران، محمد عمران جونیئر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، رضا اللہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، ساجد خان، سعود شکیل، شان مسعود اور عبید شاہ شامل ہیں۔

 

مزید خبریں