بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کے سفر کو دہشت گرد عناصر کسی صورت متاثر نہیں کر سکتے،صوبائی مشیر برائے کھیل مینا مجید

صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانا ن مینا مجید نے آواران میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردّ الفتنہ 3 کے تحت کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے

کوئٹہ۔ 31 اگست (اے پی پی):صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانا ن مینا مجید نے آواران میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردّ الفتنہ 3 کے تحت کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بہترین آپریشنل استعداد کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کے سفر کو دہشت گرد عناصر کسی صورت متاثر نہیں کر سکتے۔

عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔ مینا مجید بلوچ نے کہا کہ ملک و قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر اہلکار پوری قوم کا فخر ہیں۔ قوم ان کی بے مثال خدمات، جرأت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

مزید خبریں