پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے ممکنہ سیلابی صورتحال، ہنگامی حالات اور مون سون کی بارشوں سے نمٹنے کے لیے "صوبائی مونسون کنٹیجنسی پلان 2026” مکمل طور پر تیار کر لیا ہے۔ریلیف کمشنر / ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس جامِع منصوبے کا بنیادی مقصد کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں فوری اور موثر ردِعمل …
پی ڈی ایم اےبلوچستان نے ممکنہ سیلابی صورتحال، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے "صوبائی مونسون کنٹیجنسی پلا ن مکمل طور پر تیار کر لیا

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 31 اگست (اے پی پی):پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے ممکنہ سیلابی صورتحال، ہنگامی حالات اور مون سون کی بارشوں سے نمٹنے کے لیے "صوبائی مونسون کنٹیجنسی پلان 2026” مکمل طور پر تیار کر لیا ہے۔ریلیف کمشنر / ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس جامِع منصوبے کا بنیادی مقصد کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں فوری اور موثر ردِعمل کو یقینی بنانا ہے۔ اس پلان کے تحت تمام متعلقہ صوبائی محکموں اور اراکین کو الگ الگ اور واضح ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں تاکہ سیلاب اور بارشوں کے دوران جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے۔








