وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائیاں پوری کامیابی اور تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ دالبندین میں پیر کو ایک کامیاب کارروائی کے دوران فتنة الہندوستان سے وابستہ 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پرٹارگٹڈ کارروائیاں پوری کامیابی اورتسلسل کے ساتھ جاری ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 31 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائیاں پوری کامیابی اور تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ دالبندین میں پیر کو ایک کامیاب کارروائی کے دوران فتنة الہندوستان سے وابستہ 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے اور بے گناہ شہریوں کا خون بہانے والوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ دہشت گردی اور تشدد کا راستہ اختیار کرنے والے عناصر کو قانون کے مطابق اپنے انجام تک پہنچایا جائے گا۔
ریاست اپنی رٹ اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مؤثر اور مربوط کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور صوبے کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ریاست کے دروازے ان لوگوں کے لیے آج بھی کھلے ہیں جو تشدد کا راستہ ترک کرکے ہتھیار ڈالنے اور آئینِ پاکستان کے تحت پُرامن زندگی گزارنے کے لیے تیار ہیں۔ ایسے افراد قومی دھارے میں واپس آکر ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں اور حکومت عوام کی اس خواہش کی تکمیل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔







