بجلی کے بلوں پر ٹیکس کا فیصلہ واپس لینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان وزارت خزانہ

149
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے ،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک کمی کر دی گئی

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):وزارت خزانہ نے کہاہے کہ بجلی کے بلوں پر ٹیکس کا فیصلہ واپس لینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

جمعرات کویہاں جاری وضاحتی بیان میں ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ کچھ میڈیا چینلز کی جانب سے جاری ہونے والی خبروں کہ حکومت نے بجلی کے بلوں پر ٹیکس کا فیصلہ واپس لے لیا ہے، میں کوئی صداقت نہیں ہے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ تاہم تاجروں اور تاجر برادری سے بجلی کے بلوں پر ٹیکس کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔