بحالی مراکز میں نشے کے عادی مریضوں کو ہنرمند بنانے کیلئے سکلز ٹریننگ دی جارہی ہے، صوبائی سید قاسم علی شاہ

108

پشاور۔ 05 جنوری (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے وزیر برائے سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ بحالی مراکز میں موجود نشے کے عادی مریضوں کو ہنرمند بنانے کیلئے سکلز ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر محکمہ سماجی بہبود نے نشے سے پاک پشاور فیز تھری حیات آباد میں بحالی مراکز میں داخل مریضوں کے لیے علاج کے ساتھ ان کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کےلیے ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر،خیبرپختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ کے درمیان ایم او یو پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے جس کے تحت بحالی مراکز میں داخل مرد اور خواتین نشے کے عادی مریضوں کو ہنرمند بنانے کیلئے سکلز ٹریننگ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ ان افراد کو تین ماہ پر مشتمل تربیت دی جائے گی جو ان کو معاشرے میں اپنا روزگار شروع کر نے میں مدد فراہم کرے گی۔