واشنگٹن ۔8نومبر (اے پی پی):بحرالکاہل کے جزائر سلیمان میں 5.3کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جزائر سلیمان کے ملحقہ علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز لتا شہر سے 133 کلومیٹردور جنوب مغربی علاقے میں 12.63 کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔