اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں 2018ٹیکس سال کے دوران 17.1 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی رپورٹ کے مطابق ٹیکس سال 2016 کے دوران 1.5 ملین ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے جبکہ ٹیکس سال 2017 کے دوران گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 1.9 ملین تک پہنچ گئی اور ٹیکس سال 2018 کے دوران ٹیکس گوشواروں کی …
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں 2018 کے دوران 17.1 فیصد اضافہ، ایف بی آر

مزید خبریں
اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں 2018ٹیکس سال کے دوران 17.1 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی رپورٹ کے مطابق ٹیکس سال 2016 کے دوران 1.5 ملین ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے جبکہ ٹیکس سال 2017 کے دوران گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 1.9 ملین تک پہنچ گئی اور ٹیکس سال 2018 کے دوران ٹیکس گوشواروں کی وصولی 2.2 ملین تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکس سال 2017 کے مقابلہ میں ٹیکس سال 2018 کے دوران گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں 17 فیصد سے زیادہ یعنی 3 لاکھ 16 ہزار 526 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ ٹیکس سال 2019 کے لئے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔








