واشنگٹن ۔16فروری (اے پی پی):امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ اس کی افواج نے بحرِ ہند میں ایک ایسے بحری جہاز کو روک کر اس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیریبین کے خطے سے فرار ہو گیا تھا۔خبر رساں ادارے اے ایف ہی کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ بیان …
بحرِ ہند میں ناکہ بندی توڑ کر فرار ہونے والے تیل کے جہاز پر قبضہ کرلیا گیا،پینٹاگون

مزید خبریں
واشنگٹن ۔16فروری (اے پی پی):امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ اس کی افواج نے بحرِ ہند میں ایک ایسے بحری جہاز کو روک کر اس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیریبین کے خطے سے فرار ہو گیا تھا۔خبر رساں ادارے اے ایف ہی کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاناما کے جھنڈے تلے چلنے والے تیل بردار جہاز ’ویرونیکا تھری‘ نے صدر ٹرمپ کے ’قرنطینہ‘ (ناکہ بندی) کو چیلنج کرنے کی کوشش کی تھی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں امریکی فورسز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹینکر پر اترتے اور اس کا کنٹرول حاصل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ’ویرونیکا تھری نے صدر ٹرمپ کی ناکہ بندی کو چکمہ دے کر نکلنے کی کوشش کی۔ ہم نے کیریبین سے بحرِ ہند تک اس کا پیچھا کیا، فاصلہ کم کیا اور آخر کار اسے روک دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں امریکی صدر نے وینزویلا سے تیل لانے اور لے جانے والے بحری جہازوں کی ناکہ بندی کا حکم دیا تھا۔اب تک اس مہم کے دوران کم از کم نو جہاز قبضے میں لیے جا چکے ہیں۔








