بحرین، کولمبیا، کانگو، لاتویا اور لائبیریا اقوام متحدہ کی سکیو رٹی کونسل کے غیر مستقل رکن بن گئے

اقوام متحدہ ۔3جنوری (اے پی پی):بحرین، کولمبیا، کانگو، لاتویا اور لائبیریا اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے غیر مستقل رکن بن گئے۔ بحرین، کولمبیا، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، لاتویا اور لائبیریا نےاقوام متحدہ کی سکیو رٹی کونسل میں غیر مستقل اراکین کے طور پر اپنی نشستیں سنبھال لیں۔ان ممالک کی دو سالہ مدت رسمی طور پر یکم جنوری سے شروع ہوئی تھی، تاہم جمعہ کو 15 رکنی کونسل کے لیے …

اقوام متحدہ ۔3جنوری (اے پی پی):بحرین، کولمبیا، کانگو، لاتویا اور لائبیریا اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے غیر مستقل رکن بن گئے۔ بحرین، کولمبیا، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، لاتویا اور لائبیریا نےاقوام متحدہ کی سکیو رٹی کونسل میں غیر مستقل اراکین کے طور پر اپنی نشستیں سنبھال لیں۔ان ممالک کی دو سالہ مدت رسمی طور پر یکم جنوری سے شروع ہوئی تھی، تاہم جمعہ کو 15 رکنی کونسل کے لیے 2026 کا پہلا ورکنگ دن تھا، جو کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات کے بعد منعقد ہوا۔یہ پانچ نئے غیر مستقل اراکین پاکستان، ڈنمارک، یونان، پاناما اور سومالیہ کے ساتھ شامل ہوئے، جو 2026 کے آخر تک خدمات انجام دیں گے۔

ان کے علاوہ کونسل میں پانچ مستقل رکن ممالک چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ بھی موجود ہیں جنہیں ویٹو کا حق حاصل ہے۔نئے اراکین کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے موقع پر ایک پرچم نصب کرنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت، سکیو رٹی کونسل عالمی امن اور سلامتی برقرار رکھنے کی بنیادی ذمہ دار ہے اور یہ واحد باڈی ہے جس کے فیصلے تمام رکن ممالک پر قانونی طور پر لازم ہیں۔ کونسل جھگڑوں کی تحقیقات کر سکتی ہے، فریقین سے تنازعات کے حل کا مطالبہ کر سکتی ہے، پابندیاں عائد کر سکتی ہے، امن قائم رکھنے کے مشن کی اجازت دے سکتی ہے، اور خاص حالات میں طاقت کے استعمال کی منظوری بھی دے سکتی ہے۔ اس کے قراردادیں مسلح تنازعات، دہشت گردی اور جوہری ہتھیاروں کی روک تھام پر عالمی ردعمل کی شکل دیتی ہیں۔

مزید خبریں