بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کی پارلیمنٹ کے سپیکر سے ملاقات

146
APP74-26 ISLAMABAD: October 26 - Javed Malik, Pakistan's Ambassador to the Kingdom of Bahrain meeting Ahmed Ebrahim Al Mullah Speaker of Bahraini Parliament. APP

مانامہ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے بحرین کی پارلیمنٹ کے سپیکر احمد ابراہیم المولا سے ملاقات کی اوران کے ساتھ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرقیادت پارلیمانی وفد کے آئندہ دورے کے تناظر میں دوطرفہ سفارتی تجارتی اور پارلیمانی تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بحرین کے سپیکر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ جاوید ملک نے کہا کہ بحرین پاکستان کاروباری مواقع کانفرنس کے انعقاد سے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔