اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ بحری امور پیر کو یک روزہ بین الاقوامی میری ٹائم سمپوزیم کا انعقاد کرے گا۔ یہ سمینار ایک سڑک اور ایک پٹی کے بحر ہند جغرافیائی معیشتوں پر اثرات، پاکستان خطہ اور خطہ سے باہر ممالک کی خوشحالی کے عنوان کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔ پاک بحریہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ممتاز ملکی اور غیر ملکی مقررین سمپوزیم سے خطاب کریں گے۔ یہ سمپوزیم عالمی اختیارات کی مغرب سے مشرق کی جانب منتقلی اور معیشت اور سیاست کے بدلتے ہوئے رجحانات کے اعتبار سے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سڑک اور ایک پٹی کا منصوبہ بحر ہند خطہ کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے جس سے خطہ اور خطہ کے علاوہ فریقین کے مفادات وابستہ ہیں۔ یہ سمپوزیم بولتے ہوئے عالمی تناظر میں قومی اور علاقائی سطح پر سڑک اور پٹی کے اقدام کے بدلتے رجحانات کو سمجھنے میں مددگار ہو گا۔