پاکستان نے ایشیئن ترقیاتی بنک کو منصوبوں کی موثر نگرانی کیلئے اپنے ریذیڈنٹ مشنز کو مزید مستحکم کرنیکی تجویز پیش کردی

اسلام آباد۔ 5 مئی (اے پی پی) پاکستان نے ایشیئن ترقیاتی بنک کو منصوبوں کی موثر نگرانی کیلئے اپنے ریذیڈنٹ مشنز کو مزید مستحکم کرنیکی تجویز پیش کردی۔یہ تجویز سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سید غضنفر عباس جیلانی نے ہفتہ کو منیلا میں اے ڈی بی کے بورڈ آف گورنرز کے 51ویں سالانہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پیش کی۔انہوں نے پاکستانی وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ تجویز بھی پیش …

اسلام آباد۔ 5 مئی (اے پی پی) پاکستان نے ایشیئن ترقیاتی بنک کو منصوبوں کی موثر نگرانی کیلئے اپنے ریذیڈنٹ مشنز کو مزید مستحکم کرنیکی تجویز پیش کردی۔یہ تجویز سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سید غضنفر عباس جیلانی نے ہفتہ کو منیلا میں اے ڈی بی کے بورڈ آف گورنرز کے 51ویں سالانہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پیش کی۔انہوں نے پاکستانی وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ تجویز بھی پیش کی کہ ایشیئن ترقیاتی بنک کو سوشل سیکٹر کیساتھ تعاون کرنے،نجی سیکٹر کو توسیع دینے،پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ سمیت آپریشنز اور ترقی پزیر ممالک کو ان چیلنجوں پر قابو پانے کے قابل بنانے اپنے استعداد کار کو بھی مزید مستحکم کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ کاریک میں حالیہ اقدامات اور سی پیک علاقائی رابطوں کی بہتری ،جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر اور خطے میں روز گار کے بے پناہ مواقع پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریگا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایشیئن ترقیاتی بنک کا تکنیکی اور مالی انتہائی قابل ستائش ہے اور اس سے رکن ملکوں کے درمیان علاقائی رابطوں اور تجارت میں مزید اضافہ ہو گا۔

مزید خبریں