28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبحری راستے سے سوڈانی عازمین حج کا پہلا گروپ جدہ پورٹ پہنچ...

بحری راستے سے سوڈانی عازمین حج کا پہلا گروپ جدہ پورٹ پہنچ گیا

- Advertisement -

ریاض۔15مئی (اے پی پی):حج سیزن 2025 کے دوران بحری راستے سے سوڈانی عازمین حج کا پہلا گروپ جدہ پورٹ پہنچ گیا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے معاون وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سروسز احمد بن سفیان الحسن اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

پہلے گروپ میں 1407سوڈانی عازمین شامل تھے۔ سعودی پورٹس اتھارٹی ( موانی ) نے عازمین حج کے خیرمقدم کے لئے تمام ضروری اقدامات اور آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنایا ہے جس کا مقصد سامان کی ہینڈلنگ اور مقدس مقامات تک ٹرانسپورٹیشن سفر حج کی کارکردگی اور استعداد کو بہتر بنانا ہے۔ یہ اقدام عازمین کی خدمت کےلئےمربوط آپریشنل پلان کا حصہ ہے جو متعلقہ حکام کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

رواں سال سعودی پورٹس اتھارٹی تین اہم اقدامات کے ذریعے عازمین حج کے سفر کو آسان بنا رہی ہے ان میں سامان کی براہ راست منتقلی، ایڈوانس شپمنٹ ہینڈلنگ اور مخصوص اوقات کے دوران لائیو سٹاک ٹرکوں کی جدہ سے مکہ تک ٹرانزٹ شامل ہے۔ سعودی پورٹس اتھارٹی کے ان اقدامات کا مقصد عازمین کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597232

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں