بحری راستے سے سوڈانی عازمین حج کا پہلا گروپ جدہ پورٹ پہنچ گیا

ریاض۔15مئی (اے پی پی):حج سیزن 2025 کے دوران بحری راستے سے سوڈانی عازمین حج کا پہلا گروپ جدہ پورٹ پہنچ گیا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے معاون وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سروسز احمد بن سفیان الحسن اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ پہلے گروپ میں 1407سوڈانی عازمین شامل تھے۔ سعودی پورٹس اتھارٹی ( موانی ) نے عازمین حج کے خیرمقدم کے لئے تمام ضروری اقدامات اور …

مزید خبریں

پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

نائب وزیراعظم

ریاض۔15مئی (اے پی پی):حج سیزن 2025 کے دوران بحری راستے سے سوڈانی عازمین حج کا پہلا گروپ جدہ پورٹ پہنچ گیا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے معاون وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سروسز احمد بن سفیان الحسن اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

پہلے گروپ میں 1407سوڈانی عازمین شامل تھے۔ سعودی پورٹس اتھارٹی ( موانی ) نے عازمین حج کے خیرمقدم کے لئے تمام ضروری اقدامات اور آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنایا ہے جس کا مقصد سامان کی ہینڈلنگ اور مقدس مقامات تک ٹرانسپورٹیشن سفر حج کی کارکردگی اور استعداد کو بہتر بنانا ہے۔ یہ اقدام عازمین کی خدمت کےلئےمربوط آپریشنل پلان کا حصہ ہے جو متعلقہ حکام کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

رواں سال سعودی پورٹس اتھارٹی تین اہم اقدامات کے ذریعے عازمین حج کے سفر کو آسان بنا رہی ہے ان میں سامان کی براہ راست منتقلی، ایڈوانس شپمنٹ ہینڈلنگ اور مخصوص اوقات کے دوران لائیو سٹاک ٹرکوں کی جدہ سے مکہ تک ٹرانزٹ شامل ہے۔ سعودی پورٹس اتھارٹی کے ان اقدامات کا مقصد عازمین کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔