نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے بدھ کوالوداعی ملاقات کی۔سعودی سفیر وزیراعلی آفس پہنچے تو ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا

لاہور۔19اگست (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے بدھ کوالوداعی ملاقات کی۔سعودی سفیر وزیراعلی آفس پہنچے تو ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ترجمان وزیر اعلی آفس کے مطابق ملاقات کے دوران محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فروغ اور استحکام کے لیے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی سفارتی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان میں اپنے سفارتی قیام کو یادگار قرار دیتے ہوئے پاکستان اور پنجاب میں ملنے والی پرخلوص میزبانی پر محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں