اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری میاں خان بگٹی نے معرکہ حق کی کامیابی پر قوم اور افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر افواج پاکستان اور سپہ سالار نے وہ کر دکھایا جس سے ہمارے سر فخر سے بلند ہیں۔
پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان بلوچستان میں بھارت کی تخریب کاریوں اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کیخلاف قربانیاں دے رہی ہیں، ہمیں بھی بحیثیت قوم بلوچستان میں بھارتی سازشوں پر متحد ہو کر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔
بلوچستان کی قیادت نے معرکہ حق بنیان المرصوص کی کامیابی پر جشن منایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ماہ رنگ بلوچ کس کیلئے کام کر رہی ہے، کس کے فنڈ سے تخریب کاریاں ہو رہی ہیں اس کی بھی مذمت ہونی چاہئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599034