اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ میں نے بحیثیت وفاقی وزیر صنعت و پیداوار تقرری کے روز وزیراعظم سے درخواست کی تھی کہ کسی بھی تنازعہ اور مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے اور کام کرنے کے حوالے سے میری ایمانداری کو یقینی بنانے کیلئے شوگر ایڈوائزری بورڈ کسی اور وزارت کو منتقل کیا جائے جس کی انہوں نے منظوری دی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے روز نئے آفس جانے سے پہلے وزیراعظم کے پاس یہ معاملہ پیش کیا تاکہ میرے کام کے دیانت دارانہ اور شفاف ہونےکو یقینی بنایا جاسکے۔