بحیرہ احمر کے جزائر کھچووں کا مسکن

ریاض۔3نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں بحرالاحمر کے علاقے میں بڑی تعداد میں سمندری کچھوؤں کے مسکن دریافت ہوئے ہیں ۔ ایس پی اے ‘ کے مطابق سعودی ادارے ’شمس‘ کے سی ای او ڈاکٹر خالد اصفھانی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر سطح پر تحقیقی کام جاری ہے۔ جنگلی و آبی حیات اور حیاتیاتی تنوع کے …

ریاض۔3نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں بحرالاحمر کے علاقے میں بڑی تعداد میں سمندری کچھوؤں کے مسکن دریافت ہوئے ہیں ۔ ایس پی اے ‘ کے مطابق سعودی ادارے ’شمس‘ کے سی ای او ڈاکٹر خالد اصفھانی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر سطح پر تحقیقی کام جاری ہے۔

جنگلی و آبی حیات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے جامع انداز میں کام کیا جارہا ہے۔’فورسسٹرز آئی لینڈ‘ میں جزیرہ مرمر ، جزیرہ دھرب، جزیرہ ملاتو اورجزیرہ جدیر شامل ہیں جہاں سمندری کھچوؤں کی افزائش کےلیے مثالی قدرتی ماحول میسر ہے۔ اب تک وہاں 2500 سے زائد کھچووں کے مسکن دریافت ہوئے ہیں۔