واشنگٹن ۔13نومبر (اے پی پی):بحیرہ روم میں طیارہ گرنے سے 5 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی یورپی کمانڈ نےبتایا کہ بحیرہ روم میں تربیتی طیارہ گرنے سے 5امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
امریکی کمانڈ نےایک سابقہ بیان میں کہا تھا کہ ہم قطعی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ طیارے کی پرواز کا تعلق صرف تربیت سے تھا ۔امریکی فوج نے طیارے کی قسم یا اس مقام کی وضاحت نہیں کی جہاں وہ پرواز کر رہا تھا۔