ماسکو ۔13نومبر (اے پی پی):روس نے غزہ سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی ہنگامی امور کی وزارت نے کہاکہ 60 سے زائد روسی پاسپورٹ کے حامل افراد رفح راہداری کے راستے مصر منتقل ہو گئے ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق روس کے 1000 کے قریب شہریوں نے غزہ سے انخلا کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ادھر اسرائیل کے روس میں سفیر …
روس نے غزہ سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا

مزید خبریں
ماسکو ۔13نومبر (اے پی پی):روس نے غزہ سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی ہنگامی امور کی وزارت نے کہاکہ 60 سے زائد روسی پاسپورٹ کے حامل افراد رفح راہداری کے راستے مصر منتقل ہو گئے ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق روس کے 1000 کے قریب شہریوں نے غزہ سے انخلا کی خواہش ظاہر کی ہے۔
ادھر اسرائیل کے روس میں سفیر کے حالیہ دنوں میں سامنے آنے والے بیان میں کہا ہے کہ روسی شہریوں کے غزہ سے انخلا میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ اس سے قبل برازیل نے غیر ملکیوں کے انخلا کے حوالے سے گلہ کیا تھا کہ اسرائیل پسند ناپسند اور من مانی کی بنیاد پر غیر ملکیوں کا انخلا کر کے سیاست کر رہا ہے۔








