نوابشاہ۔ 23 جنوری (اے پی پی):بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بینظیرآباد کی چوتھی سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ اور یوم والدین کے موقع پر ایک تقریب کیڈٹ کالج میں منعقد کی گئی ۔تقریب میں چئیرمن بورڈ آف گورنرز اور ائیر وائیس مارشل عامر شہزاد (ایس آئی) ایم نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔تقریب میں کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فریدہ شیخ نے کالج کی سالانہ کارکردگی کے متعلق رپورٹ پیش کی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے خوشی کا مقام ہے کہ آج کیڈٹ کالج میں چوتھی پاسنگ آؤٹ پریڈ اور یوم والدین منایا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بختاور کیڈٹ کالج کی کیڈٹس کی جانب سے تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے، کیڈٹس نے ملکی و صوبائی سطح کے مقابلوں میں شرکت کرکے پوزیشن حاصل کی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کیڈٹ ثانیہ گل نے شہید بینظیرآباد بورڈ کے سالانہ امتحانات کے گروپ انجنئیرنگ میں پہلی پوزیشن، کیڈٹ علیشبہ اقبال نے پری میڈیکل میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ کیڈٹ اظھر نے میٹرک کے امتحان میں پہلی پوزیشن اور کیڈٹ حنا اکبر نے بھی میٹرک کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی
ائیر وائیس مارشل عامر شہزاد (ایس آئی) ایم نے کہا کہ یہ کیڈٹس مستقبل میں ملک کی لیڈر بنیں گی پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے یہ کالج پاکستان کے لیے فخر کا مقام ہے