بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے،چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری

123
APP09-22 MULTAN: September 22 - Chairman NAB, Qamar Zaman Chaudhry addressing NAB Multan officers during his farewell visit to NAB Multan. APP photo by Qasim Ghauri

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو( نیب ) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے ‘ نیب بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لئے تمام وسائل بروکار لارہا ہے اور بدعنوان عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار نہوں نے نیب ملتان بیورو کے الوداعی دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان عتیق الرحمٰن نے کہا کہ ہم آپ کے الوداعی دورے پر ملتان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔نیب ملتان ہمیشہ آپ کو یاد رکھے گا کیونکہ آپ نے نہ صرف اس کے قیام کے مرحلے میں مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کیا بلکہ اس کے قیام میں ذاتی دلچسپی لی۔انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں تک آپریشنل سرگرمیوں سے جنوبی پنجاب میں بدعنوانی کی روک تھام کے لئے خدمات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔