اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ (رات) اور 7 اگست(صبح) کے دوران موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، مری، گلیات اورکشمیر کے مقامی ،بر ساتی ندی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافے کا امکان ہے،موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور،نوشہرہ، گوجرانوالہ، لاہور ،سیالکوٹ کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ ہے،خیبرپختونخوا کے پہا ڑی …
بدھ (رات) اور 7 اگست(صبح) کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور،نوشہرہ، گوجرانوالہ، لاہور ،سیالکوٹ کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ (رات) اور 7 اگست(صبح) کے دوران موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، مری، گلیات اورکشمیر کے مقامی ،بر ساتی ندی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافے کا امکان ہے،موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور،نوشہرہ، گوجرانوالہ، لاہور ،سیالکوٹ کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ ہے،خیبرپختونخوا کے پہا ڑی علا قوں ، گلگت بلتستان،کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے اورعوام الناس کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ ،اسلام آباد ،بالائی پنجاب اورکشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز،موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، ملک کےجنوبی علاقوں میں موسم گرم اورحبس برقرار رہنے کا امکان ہے ہے۔
جمعرات کو ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی پنجاب، اسلام آباد ،خیبر پختونخوا اورکشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی،جنوبی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: گجرات 86، نارووال 37، اسلام آباد (ائیرپورٹ 30، سیدپور 28، گولڑہ 05، زیرو پوائنٹ 04، بوکرہ 01)، ملتان (سٹی 28، ائیرپورٹ 17)، جہلم 22، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 11، سٹی 02)، اٹک 10،گوجرانوالہ، منگلا 09، مری 07،راولپنڈی (کچہری 07، چکلالہ 05، گوالمنڈی 04، پیر ودھائی 03، شمس آباد، نیو کٹاریاں 02)،حافظ آباد03، لیہ 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 10، مظفرآباد (ائیرپورٹ 08، سٹی 04)، کوٹلی 07، راولا کوٹ 05، خیبر پختونخوا: مردان 12، دیر (بالائی 09، زیریں 01)، کاکول 08، مالم جبہ 07، بالاکوٹ، سیدو شریف 03، ڈی آئی خان سٹی 02، کالام 01،گلگت بلتستان: بابو سر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دالبندین 45،نوکنڈی 44، دادو،سبی اور بھکر میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








