اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کے حجم میں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ۔
سٹیٹ بینک اور ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا مجموعی حجم 94.16 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 103.30 فیصدکم ہے
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات پرمال برداری کے ضمن میں 191.44 ملین ڈالرکے اخراجات آئے تھے، اگست میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 47.08 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو جولائی میں 47 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 103.08 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کامجموعی حجم 739.63 ملین ڈالرتھا۔