برآمدات پر مال برداری کے اخراجات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 11.16 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

60
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) برآمدات پر مال برداری کے اخراجات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 11.16 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق مالی سال 2019-20 ء میں برآمدات پرمال برداری کے ضمن میں 212.41 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں 11.16 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2018-19 ء میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 191.08 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 11.78 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے مہینہ میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 19.60 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔