برائن برادرز نے ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ایونٹ جیت لیا

70

فلوریڈا ۔ 25 فروری (اے پی پی) امریکا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ برائن برادرز نے ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں برطانوی جوڑی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میچ میں میزبان برائن برادرز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کے نیل سکوپسکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار کین سکوپسکی کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-5) اور 6-4 سے زیر کر کے ٹورنامنٹ جیت لیا۔