بیجنگ ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) سٹار ہسپانوی پلیئر رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے، اسپینش جوڑی نے سیمی فائنل میں برائن برادرز کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ چین میں جاری ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں رافیل نڈال اور کارینو بسٹا پر مشتمل اسپینش جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-4 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔