برازیلیا۔29اپریل (اے پی پی):برازیل میں سیاحوں کی بس الٹنے سے 4 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ نے اطلاع دی کہ برازیل میں سیاحوں کی بس کارواروسے جنوب شہر ساؤ پالو کی طرف جا رہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دیوار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے باعث تین خواتین سمیت چار افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال …
برازیل،سیاحوں کی بس الٹنے سے 4 افراد ہلاک،32 زخمی

مزید خبریں
برازیلیا۔29اپریل (اے پی پی):برازیل میں سیاحوں کی بس الٹنے سے 4 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔
شنہوا کے مطابق مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ نے اطلاع دی کہ برازیل میں سیاحوں کی بس کارواروسے جنوب شہر ساؤ پالو کی طرف جا رہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دیوار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے باعث تین خواتین سمیت چار افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا،ان میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔







