واشنگٹن۔ 25مئی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل سے غیر ملکیوں کے امریکہ آنے پر پابندی عائد کر دی۔ وائٹ ہا¶س کے پریس سیکریٹری کیلی میک میکنی نے کہا کہ غیر امریکی جو 14 دن کے عرصے میں برازیل میں قیام کر چکے ہیں وہ تا حکم ثانی امریکہ نہیں آسکیں گے۔پریس سیکریٹری کے مطابق اس نئی پابندی سے امریکہ برازیل کے مابین تجارت ہرگز متاثر نہیں ہو …
برازیل سے غیر ملکیوں کے امریکہ آنے پر پابندی عائد
واشنگٹن۔ 25مئی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل سے غیر ملکیوں کے امریکہ آنے پر پابندی عائد کر دی۔ وائٹ ہا¶س کے پریس سیکریٹری کیلی میک میکنی نے کہا کہ غیر امریکی جو 14 دن کے عرصے میں برازیل میں قیام کر چکے ہیں وہ تا حکم ثانی امریکہ نہیں آسکیں گے۔پریس سیکریٹری کے مطابق اس نئی پابندی سے امریکہ برازیل کے مابین تجارت ہرگز متاثر نہیں ہو گی، انہوں نے کہاکہ پیر کو نافذ عمل ہونے والی کارروائی سے یہ یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ برازیل میں رہنے والے غیر ملکی شہری ہمارے ملک میں اضافی بیماری پھیلانے کا سبب نہیں بنیں گے۔یاد رہے کہ برازیل نے خود بھی وباء کی وجہ سے غیر ملکیوں کےملک داخلہ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔









