برازیلیا۔26دسمبر (اے پی پی):برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورو نا وائرس سے 482 اموات کے بعدملک بھر میں اموات کی تعدادایک لاکھ 90ہزار515 ہوگئی ہے ۔برازیل ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد74لاکھ 48ہزار 560سے تجاوز کر گئی ۔ حکام نے کہا کہ ماہ روان میں ملک کی 27ریاستوں میںسے 13 ریاستوں …
برازیل میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 90ہزار515سے متجاوز

مزید خبریں
برازیلیا۔26دسمبر (اے پی پی):برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورو نا وائرس سے 482 اموات کے بعدملک بھر میں اموات کی تعدادایک لاکھ 90ہزار515 ہوگئی ہے ۔برازیل ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد74لاکھ 48ہزار 560سے تجاوز کر گئی ۔ حکام نے کہا کہ ماہ روان میں ملک کی 27ریاستوں میںسے 13 ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ملک کی ساحلی سیاحتی شہر ریو ڈی جنیرو میںکورونا وائرس کے باعث نئے سال کے روایتی جشن کی تقریبات کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔یوروگوئے اور ارجنٹائن کی سرحد سے متصل ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے گورنر ایڈورڈو لائٹ نے کہا کہ اس خطے کو وبائی بیماری کی دوسری لہر کا سامنا ہے جہاں پر ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد کم پڑ گئی۔برازیل امریکہ اور بھارت کے بعد کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ممالک میں دنیا کا تیسرا ملک ہے۔








