برازیل میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار سے زیادہ ہوگئی

برازیلیہ۔ 8نومبر (اے پی پی):برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 254 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار 226سے تجاوز کر گئی ۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل وزارت صحت کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 56535615 سے تجاوز کر گئی ہے ۔وزارت کے حکام نے کہا کہ ملک میں سب زیادہ آبادی والی ریاست ساوپالو سب سے زیادہ متاثرہ ہوئی ہے جہاں پر متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1125936سے تجاوز کر گئی جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 39717ہوگئی۔وزارت صحت کے حکام نے کہا کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ساو پالوہے جبکہ برازیل دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے حوالے سے امریکہ اور بھارت کے بعد تصدیق شدہ کیسز کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔