برازیل نے امریکی محکمہ خارجہ کے دو اعلیٰ عہدیداروں کی ویزا درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔
برازیل نے امریکی حکام کی ویزا درخواستیں مسترد کر دیں

مزید خبریں
ریو ڈی جنیرو۔27جولائی (اے پی پی):برازیل نے امریکی محکمہ خارجہ کے دو اعلیٰ عہدیداروں کی ویزا درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ شنہوا کے مطابق درخواستیں مسترد کیے جانے والے حکام میں امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو برائے جمہوریت، انسانی حقوق اور محنت کے اسسٹنٹ سیکرٹر ی رائلی ایم بارنس اور ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹر ی سیموئل سیمسن شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق دونوں حکام نے 20 جولائی کو ویزا کے لیے درخواست دی تھی۔ ان کے دورے کے دوران برازیل کے صدارتی امیدوار فلاویو بولسونارو، جو سابق صدرجائیر بولسوناروکے صاحبزادے ہیں، کے علاوہ برازیل کی سپیریئر الیکٹورل کورٹ کے حکام اور دائیں بازو کی سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کا پروگرام تھا۔








