براڈبینڈ صارفین کی تعداد میں اگست کے دوران 2.03 فیصد اضافہ ہوا، پی ٹی اے

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) اگست 2018ءکے دوران ملک میں براڈبینڈ صارفین کی تعداد میں 2.03 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2018ءکے اختتام پر براڈبینڈ صارفین کی تعداد 60.8 ملین تک بڑھ گئی جبکہ جولائی 2018ءکے اختتام پر صارفین کی تعداد 59.55 ملین تھی۔ اس طرح جولائی 2018ءکے مقابلہ میں اگست 2018ءکے دوران براڈبینڈ صارفین کی تعداد میں 1.25 ملین یعنی 2 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔