براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں نومبرکے دوران 23فیصد کمی، چین براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالہ سے سرفہرست

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں نومبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 23 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، چین براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالہ سے سرفہرست ملک رہا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں ملک میں 180 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں …

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں نومبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 23 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، چین براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالہ سے سرفہرست ملک رہا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں ملک میں 180 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 23 فیصد کم ہے،گزشتہ سال نومبر میں ملک میں 232 ملین ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں چین پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالہ سے سرفہرست رہا،نومبر میں پاکستان میں چین نے 82 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی جبکہ چین کے علاقہ ہانگ کانگ کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 23 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ، سویٹزرلینڈ اور یو اے ای اس فہرست میں بالترتیب دوسرے اورتیسرے نمبرپر رہے،نومبر میں سوئس سرمایہ کاری کاحجم 17 ملین ڈالر اور یو اے ای کی سرمایہ کاری کا حجم 14 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا،کوریا نے نومبر میں پاکستان میں 8 ملین ڈالر،ہالینڈ 7 ملین ڈالر،کویت، بحرین، ناروے نے 5.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی۔