برا زیل ٹیم کے ناک آﺅٹ مرحلے میں پہنچنے پر بہت خوش ہوں، ٹیم میں ذہنی ہم آہنگی موجود ہے، میکسیکو کو شکست دیکر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرینگے،کوچ ایڈنار لیونارڈو باچی

107

ماسکو۔29 جون (اے پی پی) برازیلین فٹ بال ٹیم کے کوچ ایڈنار لیونارڈو باچی نے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ناک آﺅٹ مرحلے میں پہنچنے پر بہت خوش ہوں، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم ذہنی آہنگی سے سرشار ہے، انہوں نے کہا کہ پری کوارٹر فائنل میں کامیابی کے لئے انکی ٹیم سر توڑ کوشش کریگی کہ وہ میگا ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے برازیلین کوچ نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور پری کوارٹر فائنل میچ میں میکسیکو کے خلاف میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناک آﺅٹ مرحلے کے میچ میں میکسیکن ٹیم کے خلاف بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ برازیل اور میکسیکو کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا 2 جولائی کو کھیلا جائیگا۔