اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):برجر پینٹس کے منافع میں مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران 49فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کےمطابق 30ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران برجر پینٹس ک73.4 ملین روپے منافع حاصل ہوا جبکہ جولائی تا ستمبر2023 کیلئے کمپنی کو 49.4ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا ۔
اس طرح سال 2023 کے مقابلہ رواں سال جولائی تا ستمبر 2024 کے دوران برجر پینٹس کے منافع میں 24ملین روپے یعنی 48.6 فیصد کا نمایاں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔