اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایڈیشنل آئی جی پولیس محمد اشرف نور کی پشاور دھماکہ میں شہادت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اشرف نور ایک انتہائی قابل پولیس افسر تھے اور ان کی شہادت سے ملک و قوم کو ایک …
برجیس طاہر کا ایڈیشنل آئی جی پولیس محمد اشرف نور کی پشاور دھماکہ میں شہادت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایڈیشنل آئی جی پولیس محمد اشرف نور کی پشاور دھماکہ میں شہادت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اشرف نور ایک انتہائی قابل پولیس افسر تھے اور ان کی شہادت سے ملک و قوم کو ایک بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے، مادر وطن کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کی جدوجہد میں شہید ہونے والے شہداءکا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور وہ اپنے خون کی قربانی سے پاکستان کی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنا رہے ہیں جس کےلئے پوری پاکستانی قوم ان کی احسان مند ہے اور ان کی قربانیوں کو روز قیامت تک یادرکھا جائے گا۔ جمعہ کویہاں جاری بیان میں انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ دہشت گردوں کی باقیات کا جلد خاتمہ کیا جائے گا۔








