برسلز ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ایشیاء۔ یورپ کلچرل فیسٹیول میں پاکستان کے ستار اور طبلہ کنسرٹ میں فنکاروں اور موسیقار نے سامعین کو محظوظ کیا اور فرانسیسی موسیقار آرناڈ ایورن اور بیلجیم کے کارلو سٹارزانتے نے ستار اور طبلہ پر پاکستانی موسیقی سے حاضرین کے دل موہ لئے۔ برسلز میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق برسلز کے انٹرنیشنل …
برسلز میں ایشیاء۔ یورپ کلچرل فیسٹیول میں پاکستان کے ستار اور طبلہ کنسرٹ میں فنکاروں اور موسیقار نے سامعین کو محظوظ کیا

مزید خبریں
برسلز ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ایشیاء۔ یورپ کلچرل فیسٹیول میں پاکستان کے ستار اور طبلہ کنسرٹ میں فنکاروں اور موسیقار نے سامعین کو محظوظ کیا اور فرانسیسی موسیقار آرناڈ ایورن اور بیلجیم کے کارلو سٹارزانتے نے ستار اور طبلہ پر پاکستانی موسیقی سے حاضرین کے دل موہ لئے۔ برسلز میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق برسلز کے انٹرنیشنل سینٹر آف فائن آرٹس اینڈ میوزک بوزر میں ستار و طبلہ کنسرٹ کا سفارتخانے کی طرف سے انتظام کیا گیا۔ ایشیا یورپ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد 18 اور 19 اکتوبر کو برسلز میں ہونے والی بارہویں ایشیا یورپ سمٹ کے سلسلے میں کیا گیا۔ دو یورپی فنکاروں نے پاکستانی موسیقی پیش کی اور مختلف ممالک کے سفراءاور غیر ملکی اور مقامی سامعین سمیت بڑی تعداد میں موجود لوگوں سے خوب داد پائی۔ فرانسیسی موسیقار آرناڈ ایورن نے ستار اور طبلہ پر فن کا مظاہرہ کیا جبکہ بیلجیئم کے فنکار نے کلاسیقی موسیقی اور لوک دھنیں پیش کیں۔ کے یو لیووین یونیورسٹی میں کلچرل سٹڈیز کے شعبے میں ماسٹر کی طالبہ سارا ہاشمی نے پروگرام کے موضوع ، موسیقاروں اور فنکاروں کی طرف سے بجائی جانے والی دھنوں کا پس منظر بیان کیا۔ کنسرٹ میں راگ ملتانی بھی پیش کیا گیا اور میاں تان سین کی طرف سے پہلی دفعہ پیش کئے جانے والے راگ باگ شیریں نے بھی سامعین کو خوب محظوظ کیا۔ اس موقع پر موسیقاروں نے صوفیانہ کلام اور قوالی کی دھنیں بھی پیش کیں جس پر حاضرین نے پاکستانی موسیقی پیش کرنے والے ان یورپی موسیقاروں کے فن کو داد دی۔ کے یو لیو وین یونیورسٹی میں میوزک کے ایک پروفیسر نے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان موسیقی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کا اظہار کیا۔ بیلجیئم ، یورپی یونین اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے کہا ہے کہ برسلز میں پاکستان کا سفارتخانہ ملک کا درست تشخص اجاگر کرنے اور پاکستان کی ثقافت اور روایات متعارف کروانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے کیونکہ یہ یورپی یونین کا مرکز ہے اور یہاں پر تمام قومیتیں بڑے پیمانے پر پائی جاتی ہیں۔








