برصغیر کے نامور موسیقار رشید عطرے کی برسی بدھ کو کو منائی جائے گی

252
Rashid Atre

لاہور۔17دسمبر (اے پی پی):فلم انڈسٹری کو کئی یادگار گیت دینے والے برصغیر کے نامور موسیقار رشید عطرے کی برسی کل بدھ کو منائی جائے گی ۔امرتسر میں پیدا ہونے والے رشید عطرے کو طبلہ نوازی میں خاص مہارت حاصل تھی ۔

انہوں نے 1940میں پہلی بار فلمی دنیا میں قدم رکھا اور تقسیم سے پہلے کئی یادگار گیتوں کی موسیقی ترتیب دی۔فلم چن ماہی کا گانا (ساڈے انگ انگ وچ پیار نے پینگا ں پائیاں نیں)،فلم سات لاکھکا گانا (آئے موسم رنگیلے سہانے)،مکھڑاکا (دلا ٹھر جایا ر دا نظارہ لین دے)بے حدمقبول ہوئے۔

اس کے علاوہ انہوں نے فلم دلہن،ممتا سمیت دیگر فلموں کے گیتوں کی مسحورکن موسیقی تخلیق کی اور امر ہوگئے۔رشید عطرے کو تین مرتبہ نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ برصغیر کے معروف موسیقار 18دسمبر 1967میں جہان فانی سے کوچ کرگئے لیکن ان کی مرتب کی گئی دگنیں آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہیں۔

رشید عطرے کی برسی کے موقع پر شوبزانڈسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں ان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔