برطانوی بادشاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ ملکہ کیملا اکتوبر میں آسٹریلیا کا دورہ کریں گے

کینبرا۔15جولائی (اے پی پی):برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ ملکہ کیملا اکتوبر میں آسٹریلیا کا دورہ کریں گے۔ اس بات کی تصدیق پیر کو آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے ایک بیان میں کی ہے۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ اور گورنر جنرل سیم موسٹین اکتوبر میں بادشاہ اور ملکہ کا آسٹریلیا میں خیرمقدم کریں گے ۔ البانی نے کہا کہ برطانوی بادشاہ …

کینبرا۔15جولائی (اے پی پی):برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ ملکہ کیملا اکتوبر میں آسٹریلیا کا دورہ کریں گے۔ اس بات کی تصدیق پیر کو آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے ایک بیان میں کی ہے۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ اور گورنر جنرل سیم موسٹین اکتوبر میں بادشاہ اور ملکہ کا آسٹریلیا میں خیرمقدم کریں گے ۔ البانی نے کہا کہ برطانوی بادشاہ اور ملکہ کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا کے پہلے شاہی دورے پر بادشاہ اور ملکہ کا استقبال ان کے لئے باعث اعزاز ہو گا۔ دورے کے اعلان کے موقع پر آسٹریلیا کی وفاقی حکومت نے بادشاہ اور ملکہ کے سرکاری آسٹریلوی پورٹریٹ جاری کئےجس میں بادشاہ چارلس نے آرڈر آف آسٹریلیا کا خودمختار بیج اور ملکہ کیملا نے ایک بروچ پہنا ہے جو 1954 میں ملکہ الزبتھ دوم کو آسٹریلیا کے اپنے پہلے دورے کے دوران تحفے میں دیا گیا تھا۔

آسٹریلیا کے دورے کے بعد، بادشاہ اور ملکہ ساموا میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 2011 میں ملکہ الزبتھ دوم کے کینبرا، برسبین، میلبورن اور پرتھ کے دورے کے بعد یہ برطانوی بادشاہ کا پہلا آسٹریلیا کا دورہ ہوگا۔