برطانوی سائیکلسٹ مارک کیوینڈش نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا

پیرس۔7جولائی (اے پی پی):برطانوی نامور سائیکلسٹ مارک کیوینڈش نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ اپنے نام کر لیا ہے۔ 36 سالہ مارک کیوینڈش کی یہ ٹورڈی سائیکل ریس میں تیسری کامیابی ہے ۔ مارک کیوینڈش ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا چوتھا اور چھٹا مرحلہ بھی جیت چکے ہیں۔بیلجیئم کے سائیکلسٹ وائوٹ وان آریٹ دوسرے ،بیلجیم کے ہی سائیکل سوار جیسپر فلپسن تیسرے ،فرانسیسی سائیکل سوار نیسر بوہانی چوتھے اور آسٹریلیاکے سائیکل سوار مائیکل میتھیو زپانچویں نمبر پر رہے۔

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ البرٹ ویل سے والنس تک سیدھے راستے پر 190.7کلو میٹر پر محیط تھا جس کو 36سالہ برطانوی سائیکلسٹ مارک کیوینڈش نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔برطانوی نامور سائیکلسٹ مارک کیوینڈش نے دسویں مرحلے کا مطلوبہ فاصلہ 4 گھنٹے 14منٹ اور 07 سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 36 سالہ مارک کیوینڈش کا ٹورڈی فرانس میں یہ تیسری فتح اپنے نام کی ہے۔

بیلجیئم کے سائیکلسٹ وائوٹ وان آریٹ نے ریس میں دوسری ، بیلجیم کے ہی سائیکل سوار جیسپر فلپسن نے تیسری ،فرانسیسی سائیکل سوار نیسر بوہانی نےچوتھی جبکہ آسٹریلیاکے سائیکل سوار مائیکل میتھیو ز نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔،فرانس کے ہی سائیکل سوار ارناڈ ڈیمارے نے چوتھی اور سلواکیہ کے سائیکلسٹ پیٹر ساگان نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ ریس میں آٹھویں مرحلے سے سلووینیا کے نامور سائیکلسٹ اور دفاعی چیمپئن تڈیج پوگاآرکا یلو جرسی کا قبضہ برقرارہے